Live Updates

عمران خان کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، اب ان کے مزید احتجاج کا کوئی جواز نہیں

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کی کارکنوں سے بات چیت

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:16

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا تیس ستمبر کا جلسہ بری طرح ناکام ہوااس لئے اب ان کے مزید احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا ملک میں بحران پید ا کرنے کا منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا،وزیراعظم پر الزامات لگانے والے اس وقت کیوں نہیں بولے جب وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنا موقف جرت مندانہ انداز میں پیش کیا، اب اپوزیشن کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا ،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ ن نے بڑے بڑے منصوبے بنائے ہیں ،تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ ملک بحرانوں سے نکلے ،وہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل نہیں چاہتی ،عمران خان روز نیا شوشہ چھوڑتے ہیں ،وہ ملک کے مفاد کے منافی اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کچھ نہ کہہ سکی ،خورشید شاہ بھی الزامات لگا کر خاموش ہوگئے ،ان کے پاس بھی کہنے کو کچھ نہیں رہا ،اپوزیشن نے کبھی مثبت کردار ادا نہیں کیا ،حزب اختلاف صرف اور صرف تنقید تک محدود ہے،

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات