Live Updates

عمران خان اپنی احتجاجی اورمنفی سیاست سے ملک دشمن قوتوں کومضبوط کررہے ہیں

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر چوہدری حامد حمیداور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء حاجی غلام محمد صراف کا مشترکہ بیان

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:14

سرگودہا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری حامد حمیداور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء حاجی غلام محمد صراف نے کہاہے کہ عمران خان اپنی احتجاجی اورمنفی سیاست سے ملک دشمن قوتوں کومضبوط کررہے ہیں، عمران خان کی سیاست الزام تراشی اورکردارکشی تک محدود ہے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف پانامہ لیکس سمیت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملو ث نہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنو ازشریف نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اورپاکستان کو معاشی اوراقتصادی طورپربڑی قوت بنانے کیلئے جس حکمت عملی پر عمل کیا ہے اس کی بد و لت پاکستا ن معاشی سرگرمیوں کا مرکزبنتا جارہاہے سیاسی مخالفین حکومت کی کامیابیوں سے خوفزدہ ہوکرسازشیں کررہے ہیں لیکن ناکام اورنا مراد سیاستدا ن عمران خان کے جمہووریت کے خلاف عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ 2018الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہاہے کہ اگربھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی توپاکستانی افواج اورقوم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے بھارت جنگی جنون کو ہوادے کر خطے کا امن داؤپرنہ لگائے پاکستانی قوم وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑ د ے گی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :