ضلعی پو لیس نے محرم الحرام میں پو لیس نفری کی تعیناتی کا سیکورٹی پلان جاری کردیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:14

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) ضلعی پو لیس نے محرم الحرام میں پو لیس نفری کی تعیناتی کا سیکورٹی پلان جاری کردیا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کے 22 ایس پیز و ڈی ایس پیز،55 انسپکٹرز،292 سب انسپکٹرز،725 اے ایس آئیز اور6815 کانسٹیبلان وہیڈ کانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ ممکنہ نفری کی فراہمی کی صورت میں پنجاب کانسٹیبلری کی25 پلاٹون،زیر تربیت پولیس افسران کی25 ریزروز،رینجرز کی 06 اور آرمی کی03 کمپنیز متعین کی جائیں گی، جلوس اور مجالس کو تین کیٹگری اے ،بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے کل جلو س 443جن میں اے کیٹگری کے35،بی کیٹگری کے65اور سی کیٹگری کے343 ہیں جبکہ کل مجالس 1281جن میں اے کیٹگری کی53،بی کیٹگری کی77اور سی کیٹگری کی1151ہیں مجالس اور جلوس کی نفری کو فارمولہ وائز تین درجات میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

د رجہ اول جلوس میں 2 ڈی ایس پی ،16 اپرسبآرڈینیٹ اور85 کانسٹیبلان ،درجہ دوئم جلوس میں جلوس کے لئے ایک ڈی ایس پی،07 اپر سپاڈینیٹ اور48 پولیس اہلکار جبکہ درجہ سوئم میں جلوس کے لئے 04 اپرسبآ رڈینیٹ اور25 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اسی طرح درجہ اول مجلس کے لئے ایک ڈی ایس پی ،04 اپرسبآرڈینیٹ اور24 کانسٹیبلان ، درجہ دوئم مجلس کے لئے 02 اپرسبآ رڈینیٹ،15 کانسٹیبلان اوردرجہ سوئم مجلس کے لئے ایک اپرسبآرڈینیٹ اور13 کانسٹیبلان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :