بھارت غلط فہمی میں نہ رہے۔ شبینہ زکریا بٹ

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:55

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اکتوبر۔2016ء ) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت اور بلا جواز فائرنگ پر بھارت غلط فہمی میں نہ رہے اسے شر انگیزی مہنگی پڑے گی ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی مسلح بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک کا دفاع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی ،سڑکیں اور موٹر ویز ملک کو روشن اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل تک لے جائیں گے ،دراصل ہماری حکومت عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے پر دن رات کام کررہی ہے ۔شبینہ زکریا کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ہماری حکومت کے شروع کئے گئے پراجیکٹس سے بلا شبہ وطن کو دنیا میں دوبارہ اپنا کھویا ہوا وقار ملے گا ،۔

متعلقہ عنوان :