بس کو موٹر سائیکل کی ٹکر، دو خواتین جاں بحق، باپ بیٹی زخمی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:55

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اکتوبر۔2016ء ) وزیر آباد روڈ کوپرہ کلاں کے قریب بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، دو خواتین موقع پر جاں بحق ،باپ بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد سلیم اپنی بیوی صاعقہ ،2سالہ بیٹی عجوہ اور چچی اقبال بانو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گاوٴں کوٹ محمد حسین سے اگوکی کی طرف جارہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والی بس نے ٹکر مارتے ہوئے اوپر سے گزر گئی جس کے نتیجہ میں 24سالہ صاعقہ اور 30سالہ اقبال بانو موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ریسکیو 1122کا عملہ نے 2سالہ عجوہ اور محمد سلیم کا انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ باپ بیٹی کی بھی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :