پی ایس ٹی ارکان کیلئے جوڈیشل الاؤنس کی سفارش

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:52

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اکتوبر۔2016ء ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی سر براہی میں خصوصی کمیٹی نے بطور ممبرپنجاب سروسز ٹریبونل جو ڈیشل ورک کرنے والے سول بیورو کریسی کے تین سینئر افسروں کے لیے خصوصی جو ڈیشل الاؤنس اور یو ٹیلٹی الاؤنس کی منظوری کے لیے عبوری سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو بھجوا دی ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب سروسز ٹریبونل میں عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ممبرز پہلے ہی جو ڈیشل الاؤنس اور یو ٹیلٹی الاؤنس وصول کر رہے ہیں۔