کامونکے میں ریسکیو 1122کے دفتر کی عمارت کی افتتاح

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 1 اکتوبر 2016 18:52

کامونکے(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اکتوبر۔2016ء )مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے چودھری اختر علی خاں نے ریسکیو 1122کے دفتر کی عمارت کی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنکی کوششوں کی وجہ سے اگر ایک بھی انسان کی جان بچ گئی تو وہ اپنے آپکو دُنیا کا خوش نصیب انسان سمجھے گئے۔

کیونکہ پہلے اگر کامونکے میں کوئی حادثہ پیش آتا تھاتو ریسکیو کی گاڑیوں کو پہنچتے تقریبا ً 15سے 20منٹ لگ جاتے تھے لیکن اب کسی بھی نا خوشگوار واقع پر پہنچ کر جلد قابو پالیا جائے گا۔اس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ خدمت اور تابعداری کی سیاست کو فروغ دیکر غنڈہ گردی کی سیاست علاقہ سے ہمیشہ کیلئے ختم کردی ہے،اپنے دور اقتدار میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر میڈیا کوارڈنیٹر چودھری محمد خورشید،مولانا حنیف ساقی،محمد اسلام مغل،کونسلر چودھری اشفاق احمد سرویا،کونسلر آصف علی باجوہ،مسلم لیگ(ن) سٹی کامونکے کے صدر شیخ آصف بشیر پیٹالوی، سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اُنکے شہید بھائی ایم پی اے چودھری شمشاد احمد خاں اور والد چودھری عبدالوکیل خاں مرحوم نے اپنے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بھرپور خدمت کرکے صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اپنے دور اقتدار میں اپنے شہید بھائی ایم پی اے چودھری شمشاد احمد خاں کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے حلقہ پی پی 100کے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔