بھارت خطے کے امن کو تبا ہ کرنے کے درپے ہے، بین الاقوامی امن کے ٹھیکیدار آنکھیں کھولیں ورنہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف جا سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کیتنظیموں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ‘سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 6نوید عباسی ایڈووکیٹ کی میڈیا نمائندوں سے بات چیت

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:18

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 6نوید عباسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو تبا ہ کرنے کے درپے ہے، بین الاقوامی امن کے ٹھیکیدار آنکھیں کھولیں ورنہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف جا سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی نتنظیموں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے گزشتہ روزمیڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے کشمیریوں کو ان کا حق دلایا جائے،مسلمانو ں کو مذہبی آزادی دی جائے،بے گناہ کشمیریوں پر تشدد بند کیا جائے، ،ایل اوسی پر بھارت کی طرف سے خلاف ورزیاں بند کرائی جاہیں ورنہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے اور دنیا کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔