پیپلزپارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی دھاندلی کی پیداوار حکومت کو بہت مہنگی پڑے گی‘ فیصل ممتاز راٹھور کی بے بنیاد مقدمے میں گرفتار ی حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، دھاندلی اور چمک کی پیداوار ناجائز حکومت چھ ماہ کے اندر اپنی موت آپ مر جائیگی

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا پیپلزسیکرٹریٹ میرپور میں ضلع و سٹی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:15

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی دھاندلی کی پیداوار حکومت کو بہت مہنگی پڑے گی ۔ سابق وزیر برقیات فیصل ممتاز راٹھور کی بے بنیاد مقدمے میں گرفتار ی حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے دھاندلی اور چمک کی پیداوار ناجائز حکومت چھ ماہ کے اندر اپنی موت آپ مر جائے گی ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے پیپلزسیکرٹریٹ میرپور میں ضلع و سٹی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل راٹھور کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے مسلم لیگ ن کی کٹھ پتلی حکومت حواس باختہ اور اخلاقیات سے عاری ہے ۔ پیپلزپارٹی متحد و منظم ہے اور پیپلزپارٹی کے جیالے ایسی مذموم سازشوں کا سامنا کرنا جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت فوری طورپر فیصل راٹھور کو رہا کرئے ورنہ پورے آزادکشمیر اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میرے اضلاع ہیں آزادکشمیر کے تمام اضلاع کے عوام قابل احترام ہیں مگر ن لیگ کی ہوش و حواس سے عاری حکومت نفرتوں کے بیج بو رہی ہے ۔ اضلاع کو آپس میں لڑانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ ایسی سازشیں میری لاش پر سے گزر کر ہی کامیاب ہو سکتی ہیں۔ پیپلزپارٹی ایسی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرئیگی ۔ اس موقع پر شوکت راجہ ، افضل مرزا، عامر ذیشان ، محمد فرید انور ایڈووکیٹ، جاوید اقبال مرزا، ذکاء اللہ جوشی ، راجہ افتخار ، چوہدری جہانزیب ، خواجہ محمد نذیر ، حبیب کوثر، ناصر جرال ، ذوالفقار ذلفی ، خلیل یوسف، حاجی شیر محمد، سید لال حسین شاہ ، زبیر جرال ، مرزا ریاض ، راجہ ابرابر ، سعید گجر، راشد چوہدری ، وجیہ جرال ۔

بلاول راجہ ، حسن جاوید مرزا، ڈاکٹر بشارت خضر، عائشہ شیخ ، ڈاکٹر نسرین ، مسرت شاہین ، مرزا عارف، صغیر جاگل ، چوہدری اسلم گجر ، ریاست تبسم ، خالد بٹ کے علاوہ بری تعداد میں عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کشمیری شہداء ، بھٹو خاندان کے شہداء ، شہید بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ، پاک فوج کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، محترمہ فریال تالپور کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :