پاکستان کی بقاء کیلئے کسی بھی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،سید بازل علی نقوی

سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ ڈرامہ تھا، بھارت ہوش کے ناخن لے،میر مشتاق حسین

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر حکومت سید بازل علی نقوی اورسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کشمیریوں کو جان سے بھی زیادہ عزیز ہے پاکستان کی بقاء کیلئے کسی بھی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا جائے گا مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوم کشمیری عوام جدو جہد آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے لازوال قربانیا ں پیش کر رہے ہیں بھارت ہوش کے ناخن لے پوری قوم مسلح افواج کی پشت پر ہے۔

(جاری ہے)

سید بازل علی نقوی نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ ڈرامہ تھا بھارت مقبو ضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے سرحدی بحران پیدا کر رہے ہے پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر مسلط کی گئی تو بھر پور جواب دے گا عالمی برادری وقت گزرنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرئے اگر بھارت نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو مکروہ عزائم خاک میں ملا دیں گئے الحاق پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے جدو جہد آزادی کشمیر میں کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں آڑھائی ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی ظلم کا بازار گرم ہے پیلٹ گن اورمرچی گن بھی کشمیریوں کی تحریک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ایک مرتبہ پھر تاریک نے ثابت کردیا ہے کہ ظلم کی سیاہ راتیں کشمیریوں کا جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکتی میر مشتاق حسین نیکہا ہے کہ کشمیریوں کو جلد آزادی نصیب ہوگی بھارت کو جلد مقبو ضہ وادی سے اپنی افواج کو انخلاء کارنا ہی پڑھے گاپاک فوج اور سپہ سالار جنرل راحیل شریف ملک وقوم کی حفاظت کرنا بخو بی جانتے ہیں اور قوم راحیل شریف کے ایک اشارے پر جان کی قربانی دینے کے منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :