مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے مظالم جاری، گزشتہ ایک ماہ میں 44کشمیریوں کو شہیدکردیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) مقبوضہ کشمیر میں 85 ویں روز بھی کشیدگی اور کرفیو برقرار ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے،ادھرحریت کانفرنس کی اپیل پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 85 ویں روز بھی کشیدگی اور کرفیو برقرار ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے 44کشمیریوں کو شہید کیا ،11 کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :