عمان: مسقط ہِل ریزارٹ 2نومبر سے سیاحوں کے لیئے کھول دیا جائے گا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:12

عمان: مسقط ہِل ریزارٹ 2نومبر سے سیاحوں کے لیئے کھول دیا جائے گا

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1اکتوبر 2016ء): عمانی وزارتِ سیاحت کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2نومبر سے مسقط ہِل ریزارٹ بقاعدہ طور پر سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مسقط ہِل ریزارٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیّد الروائے خیس کا نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسقط ریزارٹ کو سیاحوں کے لیے بہترین جگہ بنانے کے لیے کو شاں ہیں۔ سیاحوں کو ایک ہی جگہ پر متعدد سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ کھانے پینے سے لیکر آرام کرنے تک کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنا لیا گیاہے ۔ اس جگہ کو نہ صرف سیاحوں کے لیئے بلکہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے بنا یا جا رہاہے ۔ فائیو سٹار ہوٹل کے قیام سے سیاحوں کو رہنے کے لیے بہترین جگہ ملے گی ۔