ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گلے میں گولی پھنس جانے کے سبب جاں بحق

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 17:04

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) طارق بن زیاد کالونی میں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر جاوید شاہ ستر سالہ گلے میں گولی پھنس جانے کے نتیجہ میں جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر جاوید شاہ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور انہوں نے لیٹے ہوئے گلے کو صاف کرنے کے لیے چوسنے والی گولی لی تو گولی گلے میں پھنس گئی جس پر ان کی حالت خراب ہو گئی فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لیجایا گیا مگر وہ دم توڑ گئے ۔

متعلقہ عنوان :