محکمہ داخلہ سندھ نے 2 ماہ کے لیے سندھ بھرمیں مختلف مکاتب فکر کے 291 علمائے کرام پر تقاریر پر پابندی عائدکردی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) محکمہ داخلہ سندھ نے 2 ماہ کے لیے سندھ بھرمیں مختلف مکاتب فکر کے 291 علمائے کرام پر تقاریر پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 2 ماہ کے لیے سندھ بھرمیں مختلف مکاتب فکرکے 291 علما کرام پر تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھرکے 291 علما کرام کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، ایم ڈبلیوایم کے حسن ظفرنقوی ، شیعہ علما کانسل کے صدرمولانا مرزا یوسف جب کہ جے یو آئی کے مولانا محمد اعظم جہانگیری بھی وزرات داخلہ سندھ کے حکم کے پابند ہوں گے۔ دیگر علما کرام میں مولانا باقر نجفی، سید خادم حسین شاہ، اقبال جعفری، سید اشتیاق علی شاہ اور مولانا عبدالغفورجعفری شامل ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :