وزیر اعلی سندھ نے صوبے میں نوکریوں سے پابندی ہٹادی ہے،مولابخش چانڈیو

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے صوبے میں نوکریوں سے پابندی ہٹادی ہے ایک ماہ کے اندر اہلیت پر نوکریاں دی جائیں گی۔سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ کے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ وزیراعلی سندھ نے نوکریوں سے پابندی ہٹادی ہے اور میرٹ کی بنیاد پر ایک ماہ کے اندر نوکریاں دی جائیں گی اور بے چینی دور کرنے کے لیے قانونی کوٹے پرعمل کرایا جائیگا۔

مشیراطلاعات سندھ نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں شادی ہال، مارکٹیں اور بازار 10 بجے بند کرادیئے جائیں گے اورجو قوانین پاس ہوئے ان پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مخالفین مخصوص صوبے سے ملازمین کو نکالتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی، نہ ملازمین کو بے روزگار کیا اور نہ ہی زبان کا فرق کیا حیدرآباد میں اردوبولنے والے ڈاکٹروں کوملازمتوں پرلگوایا، جونیجو کے زمانے میں رکھے گئے ملازمین کو پیپلز پارٹی نے ہی مستقل کیا اب بھی کوٹے پر عملدرآمد ہوگا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لئے ہم سب ایک ہیں اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :