پنجاب حکومت نے وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک سپریم کورٹ بار کے حوالے کر دیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پنجاب حکومت نے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری اسد منظور بٹ کووکلاء کی ویلفیئر کے لیے 10کروڑ روپے گرانٹ کا چیک دیا ۔ اس موقع پر صوابائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خان ،تابندہ اسلام،سہیل بھٹی،رانا قیصر آمین اور وکلاء برادری بھی موجود تھی ۔ آخر میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری اسد منظور بٹ نے وکلاء برادری کی طرف سے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :