ٹیلی کام فراڈ کے ملزموں کو مختلف میعاد کی سزائیں

سپریم عوامی عدالت نے عوام کو فراڈیوں سے خبردار رہنے کی تاکید کر دی ہے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) چین کے سپریم عوامی عدالت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹیلی کام کے ذریعے فراڈ کرنیوالوں سے بچیں ، اس سلسلے میں عدالت نے کئی مقدمات کا حوالہ دیا ہے جن میں فراڈ کرنیوالوں کو سزائیں سنائی گئی ہیں ، عدالت کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص دائی چن بو اپنے 31ساتھیوں کے ساتھ لوگوں کو بیرون ملک ملازمت دینے کے نام پر دھوکہ دیا اور ان سے بڑی مقدار میں رقم بٹور لی ، ان 32فراڈیوں کو دو سے ڈھائی سال اور چھ سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں ، ایک اورمقدمے میں جی زیو زان 13ساتھیوں سمیت 48افراد سے ایک ملین یوآن (149998امریکی ڈالر)ہتھیانے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ، گینگ کے دو سرغنوں کو بارہ برس قید کی سزا دی گئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا متعلقہ حکام نے ٹیلی کام فراڈ کیخلاف اپنے مہم تیز کر دی ہے اور اس سلسلے میں ٹیلی فون رکھنے والوں کے تمام اکاؤنٹس کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :