چین سے باہر چینی کاروباری اداروں کی پائدار ترقی کی رپورٹ دو ہزار پندرہ کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں اجراء

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ، سرکاری وسائل کی نگرانی اور انتظام کی کونسل کے ریسرچ مرکز اور وزارت تجارت کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چین سے باہر چینی کاروباری اداروں کی پائدار ترقی کی رپورٹ دو ہزار پندرہ کے اجراء کی تقریب منعقد ہو ئی۔چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق گز شتہ روزنیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والی تقر یب میں جا ری کر دہ ر پو رٹ میں بتا یا گیا ہے کہ اس وقت چینی کاروباری ادارے چین سے باہر سرمایہ لگانے کے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔

حالیہ برسوں میں کئی چینی کاروباری اداروں نے عالمی سرمایہ کاری میں حصہ لیا۔رپورٹ کے مطابق دو ہزار پندرہ میں چین سے باہر چینی کاروباری اداروں نے میزبان ممالک کو اکتیس ارب انیس کروڑ امریکی ڈالرز کی مالیت کے مختلف نوعیت کے ٹیکسز ادا کیے ، یہ مالیت دو ہزار چودہ کے مقابلے میں باسٹھ اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

بارہ لاکھ پچیس ہزار غیر ملکی اسٹاف کی خدمات استعمال کی گئیں۔ غیر ملکی ملازمین کی یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں تین لاکھ بانوے ہزار زیادہ ہے۔ہواوے اور ٹیسینٹ کے زیر اہتمام بڑی تعداد میں چینی کاروباری ادارے دنیا کے مختلف ممالک میں سرمایہ کاری اور باہمی مفادات حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :