ایس ڈی آر نظام میں چینی کرنسی رن من بی کی شمولیت

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:49

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ چینی کرنسی رن من بی باضابطہ طور پر آئی ایم ایف کے ایس ڈی آر نظام میں شامل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق آئی ایم ایف کی سربراہ محترمہ کریسٹین لاگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی آر نظام میں چینی کرنسی رن من بی کی شمولیت سے ثابت ہوا ہے کہ بین الاقوامی کرنسی نظام میں رن من بی کی اہمیت اور حیثیت بہتر ہو رہی ہے۔

یہ بین الاقوامی کرنسی نظام کی مضبوطی کے لئے مفید ہے۔ہفتہ کو چین کے مرکزی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی آر نظام میں چینی کرنسی کی شمولیت سے فائدہ اٹھا کر چینی حکومت مالیاتی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائیگی ، مالیاتی میدان میں کھلے پن کی پالیسی پر عمل پیرا رہیگی اور عالمی اقتصادی ترقی ، مالیاتی استحکام اور عالمی انتظام و انصرام کے نظام کی بہتری کیلئے زیادہ مثبت خدمات سرانجام دے گی۔

متعلقہ عنوان :