بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوان مظفراحمد شہید ہوگیا

پاکستان کی نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت،اقوام متحدہ اورعالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔پاکستانی دفترخارجہ کا مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:44

بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوان مظفراحمد شہید ہوگیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اکتوبر2016ء) :ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوان مظفراحمد شہید ہوگیا ہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے اپنے ظلم کا نشانہ بناتے ہوئے کشمیری نوجوان مظفراحمدکو ضلع بنگام کے علاقے نرہال میں شہید کردیا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے۔بھارتی فوج گزشتہ تین ماہ میں 100سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔پاکستانی دفترخارجہ نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے۔