فیصل آباد پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 17افراد گرفتار

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:42

فیصل آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 17افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے چوہڑ ماجرہ چوک رضا آباد چوک ، 79موڑ ، فرید چوک ، مرضی پورہ، کبوتراں والا چوک ، حکیماں والا چوک ، ٹی چوک ، لال ملز چوک کے علاقوں سے وحید ، فاروق ، عثمان ، محمد فاروق ، حمزہ ، ذیشان ، امجد علی سمیت 17افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :