فیصل آباد، نامعلوم چور نقدی ، زیورات ، سامان لے اڑے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 16:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) ستیانہ روڈ پر واقع گھر سے نامعلوم چور نقدی ، زیورات ، سامان لے اڑے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے ستیانہ کی رہائشی سمیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ میرا شوہر سعودی عرب میں مقیم ہے میں عید منانے میکے گئی ہوتی تھی کہ نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر زیورات ، نقدی ، کپڑے ، فرنیچر لے گئے ، پولیس نے ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :