کراچی : سندھ حکومت نے ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

شادی ہال 10 بجے اور دکانیں 7 بجے بند کروانے کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:45

کراچی : سندھ حکومت نے ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : سندھ حکومت نے ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جس سے سندھ بھر کے بے روزگار طبقے میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس میں مختلف شعبوں کے بر طرف ملازمین کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے 10 بجے شادی ہال اور 7 بجے دکانیں بند کروانے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ جس پر عملدرآمد کے لیے کابینہ کی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں مولابخش چانڈیو، سعید غنی اور منظور وسان شامل ہوں گے۔ کابینہ ذرائع کے مطابق جہیز سے متعلق قانون سازی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :