وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا واہگہ بارڈر جانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:31

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا واہگہ بارڈر جانے کا فیصلہ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے واہگہ بارڈر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک واہدہ بارڈر کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے پی کے واہگہ بارڈر پر تعینات فوجی جوانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی بھی پاک فوج کے جوانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر گئے تھے۔