پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف پاک ا فواج کے ساتھ ہے منہ توڑ جواب دینگے‘ راوٴ خورشید علی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چےئرمین راوٴ خورشید علی نے کہاہے کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف پاک ا فواج کے ساتھ ہے منہ توڑ جواب دیں گے ، بھارت مست ہاتھی بننے سے گریز کرے بھارت مت بھولے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ،جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

پاک ا فواج اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔یہ بات راوٴ خورشید علی نے گزشتہ روز تاجروں کے ایک وفد سے کارنر میٹنگ کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہی۔ راوٴ خورشید علی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطے کے امن کیلئے انتہائی مہلک ہے ، بھارت دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہا ہے عالمی طاقتیں بھارت کو لگام ڈالیں ، اگر بھارت نے کسی بھی صورت پاکستان پر جنگ مسلط کی تو بھارت کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کر رہا ہے ،بھارت کی جانب سے کیا گیا سرجیکل آپریشن بھارت کے عزائم کو بے نقاب کر چکا ہے ،اگر بھارت نے طاقت کے زور پر پاکستان کو دبانے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے انہوں نے کہا کہ جدید جنگی ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے مزین پاک افواج اپنے ملک کی سرحدوں کی ضامن ہے اور اپنے وطن کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے۔

متعلقہ عنوان :