آخری چنائی والی کپا س کو بیج نہ بنایا جائے،ز رعی ماہر ین

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:15

سرگودھا۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) ز رعی ماہر ین نے کا شتکاروں کوآخری چنائی وا لی کپاس کو بیج نہ بنانے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ کا شتکا ر آخری چنائی و الی کپا س کو الگ رکھیں اور ا س سے بیج نہ بنائیں کیو نکہ ا س کپا س کا ریشہ کمز و ر اوربنولابھی بیج کے قابل نہیں رہتا کپاس کی مختلف اقسا م کو الگ ا لگ گوداموں میں رکھا جا ئے تاکہ مختلف اقسا م کے ر یشے اوربیج کی کو الٹی آپس میں مل کر متاثرنہ ہوں ماہر ین نے کا شت کاروں کو مزید ہد ایت کی ہے کہ و ہ کپا س کی آخری چنا ئی کے بعد ا س کھیت میں بھیڑ بکریاں چھوڑ دیں تا کہ و ہ بچے کھچے ٹنڈے کھا لیں ۔

متعلقہ عنوان :