کاشتکار رایا انمول کی زیادہ پیداوار کے لیے میرا زمین کا انتخاب کریں، ڈائریکٹر تیلدار اجناس

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:11

فیصل آباد۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) چوہدری سلطان صلاح الدین ڈائریکٹر تیلدار اجناس ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رایا انمول کی زیادہ پیداوار کے لیے میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو کا انتخاب کریں۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ رایا انمول کا بیج چونکہ چھوٹا ہوتا ہے اس لیے زمین کو اچھی طرح تیار کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دو سے تین دفعہ ہل چلا کر زمین کو اچھی طرح باریک اور ہموار کرلیا جائے کیونکہ اگر زمین ناہموار ہوگی تو پانی کھڑا ہوجانے کے بعد اگے ہوئے پودوں کا مرنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ کاشتکار ایک ایکڑ کے لیے ڈیڑھ سے دو کلو بیج استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوسط زرخیز زمین میں 23کلوگرام نائٹروجن 23کلوگرام فاسفورس اور 12 کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار تر وتر میں بذریعہ پور یا ڈرل رایا انمول کاشت کریں اور احتیاط کریں کہ بیج زیادہ گہرا نہ جائے ورنہ روائیدگی کم ہوگی۔ رایا انمول کی فصل کو پہلا پانی بوائی کے 15سے 20دن کے دوران ، دوسرا پانی پھول نکلتے وقت اور تیسرا پانی بیج بنتے وقت لگائیں۔

متعلقہ عنوان :