پنجاب بھر میں تیلدار اجناس کی ربیع اقسام کی کاشت کے شیڈول کااعلان کردیاگیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:11

فیصل آباد۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) محکمہ زراعت کی جانب سے پنجاب بھر میں تیلدار اجناس کی ربیع اقسام کی کاشت کے شیڈول کااعلان کردیاگیا ہے اور کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ شیڈول کے مطابق کاشت یقینی بنائیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ تمام پنجاب میں کینولا اقسام پنجاب کینولا، فیصل کینولا ، پی اے آر سی کینولاہائبرڈ31 اکتوبر تک ، تمام پنجاب میں خانپور رایا یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک تمام پنجاب میں چکوال رایا 31اکتوبر تک ، تمام پنجاب میں چکوال سرسوں 15اکتوبر تک ، تمام پنجاب میں سرسوں ڈی جی ایل 31اکتوبر تک اور بھکر ، خوشاب ، رحیم یار خان ، میانوالی ، بہاولنگر ، بہاولپور سمیت کم بارش والے علاقوں میں تارامیرا کی فصل کی کاشت فوری شروع کرکے آخر اکتوبر تک جبکہ آبپاش علاقوں میں یکم اکتوبر سے شروع کرکے 15نومبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ان اقسام کا وقت برداشت مارچ کے آخری ہفتہ سے لے کر اپریل کے آخری ہفتہ تک ہے۔

متعلقہ عنوان :