بھارت پاک چین سرحد پر نیوکلئیر صلاحیت کے حامل جیٹ طیارے تعینات کر سکتا ہے۔ چینی رپورٹ
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:59
بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2016ء) : چینی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاک چین سرحد پر نیوکلئیر طاقت کے حامل جیٹ طیاروں کی تعیناتی کا امکان ہے۔ چینی دارالحکومت بیجنگ میں ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے حاصل کیے جانے والے نیوکلئیر صلاحیت کے حامل 36 جیٹ طیاروں کو اپنی مزاحمت کو برقرار رکھنے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے پاک چین سرحد پر تعینات کر سکتا ہے۔
چینی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پاک چین سرحد سمیت دیگر متازعہ سرحدوں پر فرانس میں بنے جیٹ طیارے تعینات کرے گا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ہتھیاروں کی درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔(جاری ہے)
ایشیائی ریجن میں ہتھیاروں اور اسلح کی زیادہ درآمد کی وجہ وسط ایشیا کی غیر مستحکم صورتحال ہے جبکہ دوسری وجہ چین کی بڑھتی طاقت کے باعث اس کے ہمسایہ ممالک کے تحفظات بھی اس کی ایک وجہ ہیں۔
چینی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ایسے رافیل جیٹ طیارے نیوکلئیر ہتھیاروں کے حامل ہوتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے جیٹ طیاروں کی تعیناتی کے بعد بھارت کی صلاحیت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں ڈائیریکٹر آف ساؤتھ ایشیا اسٹڈیز نے بتایا کہ بھارت نے فرانس سے رافیل ٹیکنالوجی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے فرانس نے مسترد کر دیا اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس کا بھارت کی ملٹری صنعت سسٹم میں مدد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مقامی اخبار نے ایس آئی پی آر آئی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اپنے نئے دفاعی نظام کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے تحت بھارت اپنے نئے دفاعی نظام پر100 بلین ڈالر تک کی رقم خرچ کر رہا ہے۔ جس کے بعد ایڈوانس ملٹری صنعت کے حامل اسرائیل، روس اور امریکہ جیسے دیگر ممالک نے بھی بھارت کی ملٹری صنعت کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ فرانس کے ساتھ اس معاہدے سے قبل بھارت امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی درآمد پر بھی غور کر رہا تھا۔ لیکن بھارت نے کم قیمت اور نیوکلئیر ڈیٹرنس صلاحیت ہونے کی وجہ سے فرانس کے جیٹ طیاروں کو انتخاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.