چینی یوآن ایس بی کرنسی باسکٹ میں شامل ہوگیا

آئی ایم ایف کے اقدام سے عالمی مالیاتی نظام مزید مستحکم ہو گا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) چین کے سینٹرل بینک نے بتایا ہے کہ چین اپنی مالیاتی اصلاحات اور کھلی مارکیٹ کی پالیسی جاری رکھے گا کیونکہ اب اس کی کرنسی انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ کے خصوصی ایس بی آر کرنسی باسکٹ میں شامل ہو گئی ہے ، آئی ایم ایف نے گذشتہ روز یوآن کو ایس بی آر باسکٹ میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا تھا تا ہم اس پر گذشتہ روز سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ یہ چین آئی ایم ایف اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کیلئے تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، چین نے عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے اس کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے عالمی مالیاتی نظام کو مزید استحکام حاصل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :