پاکستان و بھارت سیز فائر معاہدے پر عمل کریں، فاروق عبداللہ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:46

سرینگر/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے پاکستان اور بھارت سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں فاروق عبداللہ نے لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام اور تعاون کی خاطر پاکستان اور بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ رہنے والے افراد اس طرح کی کشیدگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، ماضی میں بھی محاذ آرائی کے نتائج دونوں ملکوں کے لیے اچھے نہیں نکلے۔

متعلقہ عنوان :