امریکا فلپائن فوجی مشقیں اختتام پذیر، اتحاد فولاد کی مانند ہے، امریکی وزیر دفاع

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:35

ہنوئی/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ امریکا اور فلپائن کا فوجی اتحاد فولاد کی چادر میں لپٹا ہوا ہے، دوسری جانب فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے نے ایسی فوجی مشقوں کے سلسلے کو ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکی اور فلپائنی فوجیوں کی سالانہ مشقوں کے اختتام پر کہی،امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ امریکا اور فلپائن کا فوجی اتحاد فولاد کی چادر میں لپٹا ہوا ہے اورامریکا اور فلپائن کا عسکری اتحاد فولاد کی مانند ہے، دوسری جانب فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے نے ایسی فوجی مشقوں کے سلسلے کو ختم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ویت نام کے دورے کے دوران دارالحکومت ہنوئی میں تعینات فلپائنی فوجیوں سے خطاب کے دوران ڈوٹیرٹے نے کہا کہ یہ امریکا اور فلپائن کی آخری مشترکہ فوجی مشقیں ہیں۔ادھر امریکی ریاست ہوائی میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے وزرائے دفاع کی ایک سکیورٹی کانفرنس بھی شروع ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :