مقبوضہ کشمیر ، کولگام میں امام مسجد کی گمشدگی کیخلاف مظاہرے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کولگام میں امام مسجد کی پر اسرار گمشدگی کیخلاف شہریوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے سوپوت ٹانگہ پورہ کے رہائشی امام شکور احمد ڈار 23ستمبر سے لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

امام کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ 23ستمبر کے روز اپنے سیب کے باغ کی دیکھ بال کے لیے گھر سے نکلے لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں لوٹے۔

علاقے کے لوگوں نے امام کی گمشدگی کے خلاف مظاہرہ کیا اور کٹھ پتلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انکی بازیابی کیلئے کردار ادا کرے۔ ادھر چھئی، نادی ہل، لڈورہ اور حاجن علاقوں نے رہائشیوں نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے انکے گھروں میں داخل ہو کر مکینوں کو مارا پیٹا اور گھریلو اشیا کی توڑ پھوڑ کی جبکہ کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :