ٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹرانسفر کے خواہشمند اساتذہ ای ڈی او ایجوکیشن کے دفتر میں خوار ہونے لگے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرانسفر کے خواہشمند اساتذہ ای ڈی او ایجوکیشن کے دفتر میں خوار ہونے لگے.ای ڈی او دور دراز سے آئے اساتذہ کو حتمی تاریخ پر بلا کر چھ گھنٹے بعد بھی نہ پہنچے۔

(جاری ہے)

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرانسفر کے خواہش مند اساتذہ آخری تاریخ پر صبح سات بجے سے دوپہر تک ای ڈی او سید وحید الدین کا انتظار کرتے رہے ،، مگر ای ڈی او دفتر ہی نہ پہنچے،، اس دوران دور دراز سے آئے مرد و خواتین اساتذہ شدید گرمی اور دھوپ میں کھلے آسمان تلے بیٹھے رہے،،، اساتذہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرانسفر پالیسی میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ای ڈی او کی جانب سے راتوں رات میرٹ لسٹوں میں ردوبدل کر دیا جاتا ہے جو سراسر نا انصافی ہے ، ایک مہینے سے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں مگر ای ڈی او سید وحید الدین روزانہ دفتر سے غائب رہتے ہیں جس کے باعث ہر روز انہیں اگلی تاریخ دے کر بھیج دیا جاتا ہے،،، سخت گرمی کے باوجود صبح سے آئے اساتذہ کے لئے بیٹھنے اور پانی کا بھی کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :