ماسکو میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑ ی نمائش میں ٹڈاپ کی 9کمپنیوں کی شرکت

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑ ی نمائش ہیم ٹیکسٹائل رشیا 20تا23ستمبر تک منعقد ہوئی جس میں پاکستان سے ٹڈاپ کے بینر تلے9کمپنیوں نے شرکت کی۔اس مرتبہ اس نمائش کا انعقاد تین روز کے بجائے چار روز کیلئے کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے300سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی اور16ہزار سے زائد شرکا نے نمائش میں رکھی گئی ٹیکسٹائل مصنوعات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سے ہیم ٹیکسٹائل رشیا میں9کمپنیوں نے شرکت کی جس میں باری ملز،الحمرا ،عدنان ٹیکسٹائل ملز،ایسٹرن ٹیکسٹائل،انٹر نیشنل ٹیکسٹائل ملز،امپیریل ٹاولز،حسن ٹیکسٹائل،رومی ٹیکس اور یونین ٹیکسٹائل انڈسٹریز شامل تھیں،پاکستانی نمائش کنندگان نے ہیم ٹیکسٹائل رشیا میں ملنے والے رسپانس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نمائش میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو غیر ملکی خریدارو ں کی جانب سے بڑی تعدا د میں آرڈرز ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :