آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، میاں محمد احمد چیئرمین منتخب

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سال2016-17کیلئے میاں محمد احمد چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ وائس چیئرمین ساوتھ زون کیلئے سلیم دادا اور نادرن زون کیلئے میاں جہانگیر مگوں منتخب ہوگئے ہیں۔ تمام عہدیداران کا انتخاب بلامقابلہ ہوا ہے۔ جب کہ مینیجنگ کمیٹی کے دیگر منتخب ارکان میں عبدالرشید جان محمد، میاں قیصر شبیر اور انصار حق خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :