پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ 30لاکھ ٹن سے زائداضافی گندم کوعالمی منڈیوں میں فروخت کرنا ہے، ایف پی سی سی آئی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ 30لاکھ ٹن سے زائداضافی گندم کوعالمی منڈیوں میں فروخت کرنا ہے کہ اسے اربوں روپے کا نقصان نہ ہوتو فوری طور پرفلور ملوں کیلئے اضافی گندم کے نرخ کم سے کم کرے تاکہ عوام کو سستا آٹا میسر آسکے۔یہ بات ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذوالفقار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

ذوالفقار شیخ نے کہا کہ افغانستان بھارت سے دوستی نبھانے مین اتنا آگے بڑھ گیا ہے کہ اس نے پاکستانی آٹے کی درآمد بند کردی ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان آٹے اور گندم کی ایکسپورٹ پالیسی کو ختم کرنے اور اسے عوام اور تمام فلوملز مالکان کیلئے بہتر بنانے کے اقدامات کریں۔ذوالفقار شیخ نے کہا کہ افغانستان نے پاکستانی آٹے پر بھاری ٹیکس لگادیئے ہیں جبکہ ہمارے پولیٹیکل ایجنٹس نے بھی ٹیکس کے ذریعہ اس تجارت کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے جس سے ملک کی70فیصد یعنی 810سے بھی زائدفلور ملیں بند ہوچکی ہیں اور ملوں کے مزدوروں پریشان حال ہیں اس لئے وزارت خارجہ اور وزارت فوڈ سیکیورٹی ایسے اقدامات کرے جس سے یہ تجارت بحال ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھا ر تی وزیر اعظم کے سندھ طاس معاہدے کوختم کرنے کے بیان پر شدید تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک بھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ اس معاہدے پر ضامن کے طور پر شریک ہے انڈیا یک طر فہ طو ر پر اس معاہدے پر نظر ثانی یا فیصلہ سازی نہیں کر سکتا، اگر بھا رت اس معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے عالمی سطح پر مختلف ممالک کے ردعمل کا سامنا کر نا پڑ ے گا جبکہ چین پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اگر اس معاہدے کی خلاف ورزی بھا ر ت نے کی تو اُسے چین کی جانب سے بھا ر تی دریاوٴں کو پانی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس قسم کی بھارت کی بیان با زی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو خراب نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں قیا م امن کے تحت حکومت سندھ اور رینجرز کی بیمثال کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ مو جو دہ حالا ت میں رینجرز کو بے اختیا ر کیاگیا تو بھتہ خور پھر با اختیار ہو جا ئینگے، امن وامان کے تحت کی گئیں کو ششو ں کو دھچکا پہنچے گا اور زیر زمین چھپے ہو ئے بھتہ خو ر اور اغوا ء کا ر دو بار ہ فعا ل ہو جا ئینگے ۔ انہوں نے نے کہا کہ تا جر برا دری رینجرز کی کا رکردگی سے پو ری طر ح مطمئین ہے ،کا روباری مراکز میں خوف کی فضا ختم ہو گئی ہے، بھتہ اور اغواء برا ئے تا وان کی وارداتوں میں 90فیصد سے زائد کمی واقع ہو گئی ہے ، جبکہ ٹا رگٹ کلنگ میں بھی واضح طو ر پر کمی واقع ہو نے سے شہر میں خو ف وہراس کی فضا کا خا تمہ ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :