اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقدہ دو روزہ کتاب بازار اختتام پذیر ہوگیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:44

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقدہ دو روزہ کتاب بازار اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

اکادمی ادبیات کے حکام نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار کتاب بازار میں جڑواں شہروں اسلام آباد/ راولپنڈی کے کتب فروشوں اور پبلیشرز نے اپنے سٹال قائم کئے تھے جو صبح 9بجے شام 7بجے تک کھلے رہے ان سٹالز پر مختلف موضوعات پر کتابیں رعایتی قیمت پر دستیاب تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اکادمی ادبیات ملک میں کتب بینی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور اکادمی ادبیات نے کتاب بازار میں شرکت کیلئے طلباء اور عوام کو شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

متعلقہ عنوان :