مقبوضہ کشمیر، شوپیاں میں معلم پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 12:30

سرینگر۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے شوپیاں میں ایک نجی سکول کے معمر معلم عبدالقیوم ڈار کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے جسکے بعد انہیں کٹھوعہ جیل جموں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 51سالہ عبدالقیوم جو شوپیاں کے گاؤں پرگھچی کے رہائشی ہیں، کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کیخلاف اپنے علاقے میں ایک احتجاجی مظاہرہ کروانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ معلم کے اہلخانہ نے میڈیا کے بتایا کہ بھارتی فورسز نے 24ستمبر کی رات کو انکے گھر پر چھاپہ مار کر عبدالقیوم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس دوران گھریلو اشیا کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :