ڈالر کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں کمی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:57

ڈالر کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر میں کمی

ریاض ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) امریکی کانگریس کی جانب سے صدر باراک اوباما کے ویٹو کو رد کیے جانے اور گیارہ ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ کی جانب سے سعودی عرب سے ہرجانے کا مطالبہ کرنے کے قانون کی منظوری کے بعد سعودی ریال کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے میں ایک بار پھرریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ڈالر تقریبا تین سعودی ریال کے برابر پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :