حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے بچے کے معاملے کو باہمی رضا مندی سے طے کرنے کا فیصلہ کر لیا

گارڈین کورٹ نے باہمی رضا مندی سے طے پانے والے معاہدے کی کاپی عدالت میں بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی

جمعہ 30 ستمبر 2016 20:41

حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے بچے کے معاملے کو باہمی رضا مندی سے طے کرنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور انکے سابقہ شوہر احمد بٹ نے بچے کے معاملے کو باہمی رضا مندی سے طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ، گارڈین کورٹ نے باہمی رضا مندی سے طے پانے والے معاہدے کی کاپی عدالت میں بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حمیرا ارشد کے سابقہ شوہر احمد بٹ نے بچے کے مستقبل کی خاطر گارڈین کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لیتے ہوئے موقف اپنایا کہ دونوں بچے کے بہتر مستقبل کی کاطر باہمی رضا مندی سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر باہمی رضامندی سے طے پانے والے معاہدے کی کاپی عدالت میں، بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔جبکہ دونوں کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے معاملات عدالت میں زیر سماعت رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :