جادوئی کمالات کی فلم’ 'فینٹاسٹک بیسٹس‘ 'کا آخری ٹریلر جاری

جمعہ 30 ستمبر 2016 18:24

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) ہیری پوٹرفلم سیریز کی معروف مصنفہ اور ناول نگار جے کے رولنگ کی نئی ہالی وڈ فینٹسی ڈرامہ فلم ’فینٹاسٹک بیسٹس: اینڈ ویئر ٹو فائینڈ دیم ‘کاا آخری ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکارڈیوس یئٹس کی یہ فلم برطانوی رائٹر جے کے رولنگ کے مشہور ناول سے ماخوذ ہے، جسے جے کے رولنگ پروڈیوسر ڈیوس ہیمین، اسٹیو کلووز اور لیونل ویگرام کے ساتھ ملکر پروڈیوس بھی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جادوئی کمالات سے بھرپور اس فلم میں اداکار ایڈی ریڈمین، ازرامیلر، کیتھرین واٹر اسٹون، ایلیسن سوڈل، ڈین فوگلر، سمانتھامورٹن، کولن فیرل، جین میری اور رون پارلمن اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔اس سنسنی خیز فلم کی کہانی نیو یارک میں قائم سکیمینڈرنامی چڑیلوں اورجادوگروں کی ایک ایسی خفیہ کمیونٹی کے گرد گھوم رہی ہے جو ہیری پوٹر کے اسکول میں داخلے کے 70سال پہلے کی داستان بیان کر رہی ہے۔حیرت انگیز واقعات اور دلچسپ قصوں کی منظر کشی کرتی یہ فینٹسی ڈرامہ فلم رواں سال 18نومبر کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :