بھارتی فلموں پر پابندی، پاکستانی فنکاروں کا ردعمل

جمعہ 30 ستمبر 2016 18:24

کراچی ، لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) اڑی حملے میں 18 ہندوستانی فوجی کی ہلاکت اور لائن آف کنڑول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی فوجی کے جاں بحق ہوئے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بگڑ چکے ہیں، جہاں انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی وہیں چند پاکستانی سینما گھروں نے بھی ہندوستانی فلموں کی نمائش بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ان واقعات کے بعد کئی ہندوستانی عوام نے پاکستانی اداکاروں کا بھارت میں کام کرنے کے خلاف آواز اٹھائی وہیں بولی وڈ انڈسٹری کا اس حوالے سے ملا جھلا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے، دوسری جانب پاکستان کے چند اداکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہمیشہ کی طرح پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سب سے پہلے اس معاملے پر بات کی، اپنی فیس بک پوسٹ میں حمزہ نے پاکستانیوں سے ہندوستانی فلموں اور ڈراموں کا بائیکاٹ کرنے کی درخواست کی۔

جب حمزہ سے ہندوستان کی جانب سے لگائے گئے حالیہ بین کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے اداکاروں کو چاہیے کہ وہ بولی وڈ جانا چھوڑ دیں، اگر کوئی وہاں سے یہاں کام کرنے آنا چاہتا ہے تو ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے کیونکہ ہم مہذب لوگ ہیں، اگر ایک کتا آپ کو کاٹتا ہے، تو پ واپسی اس کتے کو نہیں کاٹتے‘۔
اداکار آغا علی کا بھی حمزہ علی جیسا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کاش یہ سب پہلے ہی کیا جاچکا ہوتا۔

آغاعلی کے مطابق ’یہ سب کچھ بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا، اس سے پہلے کے یہ سب دوبارہ ہو ہم سب کو یک زبان ہونا چاہیے‘۔تاہم کئی بولی وڈ اداکاروں کی طرح سجل علی کا ماننا ہے کہ آرٹ کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے۔سجل کا کہنا تھا کہ ’فن ریس، نسل، قومیت اور تمام تعصبات سے آزاد ہے، یہ کسی بھی ڈویڑن کی طرف سے بندھا ہوا نہیں، ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے‘۔

معروف اداکار عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ’یہ بدقسمتی ہے کہ ہندوستان اس طرح کے اقدامات لے رہا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی فلموں، ڈراموں اور ٹیلنٹ کو یہاں آنے کی اجازت دی‘۔اداکار اظفر الرحمٰن نے کہا کہ ’اداکاروں کو نشانہ بنانا سب سے آسان کام ہے، فنکار امن کے سفیر ہوتے ہیں، ان تمام ارٹسٹکو سلام ہے دوسرے ممالک جا کر پیار کا پیغام دیتے ہیں‘۔واضح رہے کہ حال ہی میں گلوکار عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے بھارت میں ہونے والے کنسرٹ بھی منسوخ کردیے گئے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :