حقیقی واقعے پر مبنی ایکشن فلم ’ماسٹر مائنڈز‘ نمائش کیلئے پیش

جمعہ 30 ستمبر 2016 18:24

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) بینک ڈکیتی کے سچے واقعے پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور امریکن فلم’ ماسٹر مائنڈز ‘نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

جیرڈ ہیس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1997میں نارتھ کیرولینا میں ہونے والی 17اعشاریہ3ملین ڈالر کی بینک ڈکیتی کے گرد گھومتی ہے، جس میں سیکورٹی کمپنی کے گارڈز ملوث ہوتے ہیں۔فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والے فنکاروں میں اووین ولسن،زاچ گالفیاناکس،کرسٹین ویگ اور جیسن سوڈیکس سمیت دیگر شامل ہیں۔جان گولڈوائن اور لارن مائیکلز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم نمائش کیلئے پیش کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :