مطالبات نہ مانے گئے تو ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مکمل ہڑتال کی جائیگی، ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ٹراما سینٹر سے متعلق حکومتی اعلانات محض ڈرامہ ہے، صدر ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن

جمعہ 30 ستمبر 2016 18:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا تو آج سے بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز میں مکمل ہڑتال کی جائیگی اگر اس دوران بھی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد سخت لائحہ عمل طے کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران ہم کئی بار سیکرٹریٹ کے چکر لگائے اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کی کوشش لیکن ہر مرتبہ ہمیں مایوس کیا گیا اس دوران ہم نے آخری حد تک کوشش کے احتجاج کی طرف نہ آجائے لیکن ہمیں کوئی امید نظر نہیں آئی آخر مجبوہو کر ہم نے26 ستمبر کتو3 دن کیلئے ٹوکن ہڑتال کا اعلان کیا ہمارے احتجاجی لائحہ عمل کے مطابق تین دن ٹوکن پھر تین دن احتجاج کو مزید وسعت دے کر مکمل او پی ڈیز ہڑتال کا اعلان کر نا تھا لیکن ایک مرتبہ پھر ہم نے آخری کوشش کی اور حکومت کو48 گھنٹے یعنی دو دن کی مزید مہلت دی اور مہلت ختم ہونے کے بعد ہم نے دوسرا احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا اور ابھی تک ہماے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو سکا اور ہم مجبوراً آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں ہڑتال کرینگے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہ ہو ئے تو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ٹراما سینٹر سے متعلق حکومتی اعلانات محض ایک ڈرامہ ہے۔

متعلقہ عنوان :