بھارتی جارحیت پر بھارتی فلموں میں کام کر نیوالے پاکستان فنکاروں نے ”خاموشی “اختیار کر لی

گلوکار راحت فتح علی خان ‘علی ظفر ‘عاطف اسلم اور فواد خان سمیت کسی کو بھارتی جارحیت کی مذمت کر نے کی بھی توفیق نہ ہوسکی ‘عوام کی شدید تنقید

جمعہ 30 ستمبر 2016 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء) بھارتی جارحیت پر بھارتی فلموں میں کام کر نیوالے پاکستان فنکاروں نے ”خاموشی “اختیار کر لی ‘گلوکار راحت فتح علی خان ‘علی ظفر ‘عاطف اسلم اور فواد خان سمیت کسی کو بھارتی جارحیت کی مذمت کر نے کی بھی توفیق نہ ہوسکی ‘عوام کا فنکاروں کی خاموشی پر شدیداحتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں میں کام اور گلوکاری کر نیوالے‘ ‘گلوکار راحت فتح علی خان ‘علی ظفر ‘عاطف اسلم اور فواد خان’مروہ حسین ‘عروہ سمیت دیگر شوبز فنکاروں نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور اس سے2فوجی جوانوں کے شہادت کے باوجود مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور مذکورہ فنکاروں میں سے کسی ایک ٹویٹ کی بھی توفیق نہیں ہوئی جسکی وجہ سے ان فنکاروں کو سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکی خاموشی پر شدید احتجاج اور نفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :