پاکستان کے پاس سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت موجود ہے۔نوازشریف

بھارت کے پاس سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہے،بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا ہے،وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو۔۔نوازشریف نے پیرکو نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس بھی طلب کرلیاہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2016 15:54

پاکستان کے پاس سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت موجود ہے۔نوازشریف

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت ہمارے پاس موجود ہے،ہم سٹرائیک کرسکتے ہیں، بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا ہے،بھارت کے پاس سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت ہی موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں ایل اوسی پر بھارتی جارحیت اور کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت پر کھل کر اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڑی حملے کی ابتدائی تحقیقات ہونا ضروری تھا۔اڑی واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی الزام پاکستان پر لگا دیاگیاجو کہ ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اڑی واقعہ پاکستان کی طرف سے نہیں ہوا۔مزیدبرآں وزیراعظم نوازشریف نے پیر کو نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ ،وفاقی وزراء اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کرینگے۔