ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پرپاک فوج الرٹ ہے۔جنرل راحیل شریف

آرمی چیف کا لاہورمیں کومبیٹ ٹریننگ سینٹرکا دورہ،آرمی چیف کومختلف تربیتی امورپربریفنگ بھی دی گئی،دشمن کی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا،بدنیتی پرمبنی منفی پراپیگنڈا سے پاکستان کو دبایا نہیں جاسکتا۔آرمی چیف کا فوجی نوجوانوں اورکمانڈوزسے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 ستمبر 2016 15:27

ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پرپاک فوج الرٹ ہے۔جنرل راحیل شریف

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30ستمبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری اورملحقہ انٹرنیشنل بارڈر پر پاک فوج پوری طرح تیار ہے،دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،منفی پراپیگنڈا کے تحت پاکستان کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج لاہور میں بنائے گئے کو مبیٹ ری ایکشن ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا،آرمی چیف کو مختلف تربیتی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

جنرل راحیل شریف نے پاک آرمی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے لاہور میں فوجی نوجوانوں اور کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج پوری طرح تیار ہے۔دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا مئوثر جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منفی پراپیگنڈا کے تحت پاکستان کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جونیئرکیمپس آف گیریژن اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا۔

جنرل راحیل شریف 44سال قبل مارچ 1967-72میں اس سکول میں طالب علم رہ چکے ہیں،پاک فوج کے سپہ سالار نے نوتعمیرشدہ کی پہلی اسمبلی میں بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر طلباء کی بڑی تعداداور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔سکول کے دورہ کے دوران لاہور کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پرپاک فوج الرٹ ہے۔جنرل راحیل شریف