سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں کے انتظامی سربراہان کی تقرری کیلئے سات نومبر تک تقرری کا حکم دے دیا
میاں محمد ندیم جمعہ 30 ستمبر 2016 13:47
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں کے انتظامی سربراہان کی تقرری کیلئے سات نومبر تک تقرری کا حکم دے دیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ آخر حکومتی ناکامی کی وجہ کیا ہے ؟ ایڈہاک ازم کے کلچر کو کیوں فروغ دیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وفاقی ہسپتالوں کے انتظامی سربراہان کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بڑے بڑے ادارے سربراہان کے بغیر کس طرح چل رہے ہیں ، آخر حکومتی ناکامی کی وجہ کیا ہے ؟ ایڈہاک ازم کے کلچر کو کیوں فروغ دیا جا رہا ہے؟ صحت کے اداروں سے عوام کے بنیادی حقوق وابستہ ہیں ، دل کے ڈاکٹر کو انتظامی کام سونپ دیئے گئے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ میرٹ پر سربراہان کی تقرری کیلئے کتنا وقت چاہئے۔
اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ تقرریوں کیلئے دو ماہ کا وقت دے دیں۔ اس پر جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں لوگ مر رہے ہیں آپ کو دو ماہ چاہئیں ، کیا ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تعیناتی کیلئے عدالتی مداخلت ضروری ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان کی7 نومبر تک ہرصورت تقرری کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.