عالیہ بھٹ کا فلم ”گول مال4“ کرنے سے انکار

جمعہ 30 ستمبر 2016 12:47

عالیہ بھٹ کا فلم ”گول مال4“ کرنے سے انکار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 ستمبر۔2016ء) ادکارہ عالیہ بھٹ نے نئی فلم ”گول مال“ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ کرینہ کپور کے امید سے ہونے کی وجہ روہیت شیٹھی نے فلم ”گول مال 4 “میں عالیہ بھٹ کو اجے دیو گن کے مد مقابل کام کرنے کی پیشکش کی تھی،تاہم اداکارہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

عالیہ نے کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ اور اجے دیو گن کی فلم ”شیوے“ کے حوالے سے دونوں میں تنازعے کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کیا ہے۔